Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟

Now Reading:

انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟
انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟

انگلش کھلاڑی بیمار، پنڈی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟

انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑی بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کھلاڑی کل ہونے والا راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان

ای سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔

دوسری جانب آج ہونے والی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب کل ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلش کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد پنڈی ٹیسٹ شروع کرنے کے حوالے سے انگلش بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پی سی بی معاملے پر جلد اپ ڈیٹ جاری کر دے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں میں بدہضمی کی شکایات سامنے آئی ہیں جب کہ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلش ٹیم اپنا شیف ساتھ لائی ہے جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جب کہ اس دوران تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

 پہلا ٹیسٹ یکم تا 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی، دوسرا 9 تا 13 دسمبر کے دوران ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر