Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹارک اور زیمپا کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

Now Reading:

اسٹارک اور زیمپا کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایڈم زیمپا کی تباہ کن بولنگ بدولت  انگلینڈ  کو دوسرے ون  ڈے میں بھی شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

اسٹیو اسمتھ 94، مارنس لبوشین 58 اور مچل مارش 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹریوس ہیڈ 19، ڈیوڈ وارنر 16، مارکس اسٹوئنس 13 رنز بناکر جبکہ ایلکس کیری اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایشٹن اگر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، کرس ووکس اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2 جبکہ قائم مقام کپتان  معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ سیم بلنگز 71 اور جیمز ونس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

فل سالٹ 23، لیام ڈوسن 20 ، معین علی 10 ، کرس ووکس 7   اور ڈیوڈ ویلی 6 رنز بناکر جبکہ جیسن روئے، ڈیوڈ ملان اور سیم کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ایڈم زیمپا نے 4،4 جبکہ قائم مقام کپتان جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اننگز کے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کے دونوں ان فارم اوپنرز کو آؤٹ کرکے جیت کی بنیاد رکھنے والے مچل اسٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر