Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے 245 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے 245 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ
کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے 245 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ

کراچی ٹیسٹ کے  تیسرے روز کھانے کے وقفے  تک نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنالیے ۔

تفصیلات کے نیوزی لینڈ نے تیسرے روز  بغیر کسی کے نقصان کے 165 رنز سے کھیل  کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں صرف 18 رنز کے اضافے کے بعد ڈیوون کونوے 92 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹام لیتھم تھے جنہوں نے اپنی تیرہویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور 113 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: تین نوعمر کھلاڑی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے دوسرے روز 317 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا  تھا تو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم  اپنے گزشتہ اسکور 161 رنز میں بغیر کوئی اضافہ کیے کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کا شکار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم سلمان علی آغا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ٹیل اینڈرز کے ساتھ ٹیم کا اسکور 438 رنز تک پہنچادیا تھا۔

Advertisement

سلمان علی آغا پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کا سرفراز احمد کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ

نعمان علی 7، محمد وسیم جونیئر 2 اور میر حمزہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور  پہلے سیشن میں ہی 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے تقریباً 4 سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کے ہمراہ 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا تھا۔سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

امام الحق 24، سعود شکیل 22، عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل ، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے 2،2 جبکہ نیل ویگنر نے ایک وکٹ  حاصل  کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر