Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اِش سودھی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے؟

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اِش سودھی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے؟
اش سودھی

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اِش سودھی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے؟

نیوزی لینڈ کرکٹ کے تاریخی دورہ پاکستان میں کیوی اسکواڈ میں شامل اش سودھی نے خود سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران نیوزی لینڈ کے لیگ اسپن  بولر اش سودھی نے  دعویٰ کیا کہ وہ آدھے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ان کے آباؤ اجداد کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

اش سودھی نے کہا کہ  میری دادی اور نانی دونوں پاکستانی ہیں اور ہمارا تعلق پاکستانی پنجاب سے ہے لیکن تقسیم ہند کے وقت ہم لدھیانہ چلے گئے تھے اور  وہاں سے فیملی کے  ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  وہ اپنی پنجابی زبان بولنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان  کا والد کے ساتھ  پاکستان آکر اپنے رشتے داروں سے ملنے کا ارادہ بھی ہے۔

اش سودھی نے کہا کہ میری ایک ڈھائی سال کی بیٹی ہے جسے پنجابی سکھانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  پاکستان کے خلاف 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا جس میں جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان نے   ایک اننگ اور 43 رنز  سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر