Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کامران غلام کون ہیں؟

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کامران غلام کون ہیں؟
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کامران غلام کون ہیں؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کامران غلام کون ہیں؟

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی کی جگہ کامران غلام کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت سوشل میڈیا ٹرینڈز میں ’کامران غلام‘ کا ٹرینڈ بھی شامل ہے جس میں صارفین ان کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے کامران غلام کو کیچ ڈراپ کرنے پر تھپڑ رسید کردیا

کئی صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ جاننا چاہ رہے ہیں۔

کامران غلام کون ہیں؟

کامران غلام کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر سے ہے اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سمیت ایبٹ آباد فیلکنز اور خیبر پختونخوا کی ٹیم کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

Advertisement

پی ایس ایل میں کامران ٖغلام اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں جب کہ پی ایس ایل 8 میں بھی وہ لاہور قلندرز کی ہی نمائندگی کریں گے۔

کامران غلام صرف بیٹر ہی نہیں بلکہ الٹے ہاتھ سے اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں جب کہ رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں ان کے 597 رنز تھے۔

اگر ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے اب تک 44 میچز کھیلے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، انہوں نے 47.36 کی اوسط سے 3268 رنز اسکور کیے ہیں۔

ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میچز میں انہوں نے اب تک 55 میچز میں 24.94 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی بدولت 948 رنز اسکور کیے ہیں۔

بولنگ میں کامران غلام نے 44 فرسٹ کلاس میچز میں 26 اور 55 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ کامران غلام کو حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتان اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ انہیں گذشتہ سال دورہ بنگلادیش کے موقع بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انہیں ایک میچ بھی نہیں کھلایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر