
شعیب ملک کا سرفراز احمد کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ
سابق کپتان شعیب ملک نے سرفراز احمد کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے جب کہ ان کا خیال ہے کہ سرفرا احمد آنے والے ٹورنامنٹ میں ایک وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ابھریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا
واضح رہے کہ چار سال بعد سرفراز احمد کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے 2019 کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں 86 رنز کی کامیاب اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 196 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔
شعیب ملک نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سرفراز احمد کو شامل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی تعریف کی۔
Advertisement– Smart decision by Lala @SAfridiOfficial to use @SarfarazA_54 in test playing 11 today. I would suggest to use him in ODI's too as he is very handy in the middle overs, as the next white ball worldcup is around the corner. Good ton by @babarazam258 too.
All the best boys !— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 26, 2022
یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز نے پہلی گیند کھیل کر کیسا محسوس کیا؟
انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا جائے کیونکہ وائٹ بال کرکٹ ورلڈ کپ قریب آرہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں پاکستان 438 رنز بنانے میں کامیاب رہا ہے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News