
انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، جوفرا آرچر کی واپسی
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
Jof's back!
He's part of our 14-strong squad for England Men's ODI tour of South Africa in January 🏴🇿🇦
AdvertisementSee the squad ⬇️
— England Cricket (@englandcricket) December 22, 2022
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی مارچ 2021 کے بعد پہلی بار انگلینڈ کے اسکواڈ میں واپس ہوئی ہے۔ وہ کہنی کی انجری سے تقریباً صحت یاب ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اگلے ماہ جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔
مزید پڑھیں: جوفرا آرچر ٹیم میں واپسی سے قبل ہی ایک اور انجری کا شکار
جوفرا آرچر نے رواں ماہ ہی انجری سے صحت یابی کے بعد بولنگ پریکٹس کا آغاز کیا ہے۔
تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز چھ روز تک بلوم فونٹین اور کمبرلے میں جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: جوفرا آرچر کے لیے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا مشکل ہو گا،کیون پیٹرسن
پہلا میچ 27 جنوری کو بلوم فونٹین میں، دوسرا میچ 29 جنوری کو بلوم فونٹین میں اور فائنل میچ یکم فروری کو کمبرلے میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اسکواڈ: جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، جیسن روئے، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس
Our 14-strong squad for our ODI series with @ProteasMenCSA!
Advertisement🇿🇦 #SAvENG 🏴 pic.twitter.com/6kxAjzGSaZ
— England Cricket (@englandcricket) December 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News