Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے بلند و بانگ دعوے، ڈومیسٹک پلیئرز کو ادائیگی نہ ہوسکی

Now Reading:

پی سی بی کے بلند و بانگ دعوے، ڈومیسٹک پلیئرز کو ادائیگی نہ ہوسکی
پی سی بی کے بلند و بانگ دعوے، ڈومیسٹک پلیئرز کو ادائیگی نہ ہوسکی

پی سی بی کے بلند و بانگ دعوے، ڈومیسٹک پلیئرز کو ادائیگی نہ ہوسکی

ارب پتی پی سی بی بلند و بانگ دعوؤں کے باجود ڈومیسٹک پلیئرز کو ادائیگی نہیں کرسکا۔

ارب پتی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی حالت بہتر بنانے کے بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود غریب کرکٹرز کو اپنے معاوضوں کے لیے رلا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو گذشتہ پانچ ماہ سے ماہانہ ریٹینرز ادا نہیں کیے ہیں اور نہ ہی انہیں میچ فیس ادا کی گئی ہے۔

سندھ کی کرکٹ ٹیم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کے باوجود بھی اب تک انعامی رقم نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام تبدیل ہونے سے سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہو گئے تھے جب کہ ڈیپارٹمنٹل کھیل کے بند ہونے سے ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

Advertisement

حالانکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے اور ریونیو میں اضافے کے بڑے دعوے تو کیے لیکن ابھی تک بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ تنخواہ اور میچ فیس نہیں ملی ہے جب کہ اس صورت حال میں بے روزگار کھلاڑیوں کا اپنا کچن چلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

          یاد رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کو بھی ڈھائی ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی انعامی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر