Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعود شکیل کے متنازعہ کیچ پر سابق انگلش کپتان سمیت کھلاڑیوں کی تنقید

Now Reading:

سعود شکیل کے متنازعہ کیچ پر سابق انگلش کپتان سمیت کھلاڑیوں کی تنقید
سعود شکیل کے متنازعہ کیچ پر سابق انگلش کپتان سمیت کھلاڑیوں کی تنقید

سعود شکیل کے متنازعہ کیچ پر سابق انگلش کپتان سمیت کھلاڑیوں کی تنقید

ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کے متنازع کیچ پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت کھلاڑیوں نے تھرڈ امپائر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے 26 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے موقع پر پاکستانی کرکٹر سعود شکیل کا کیچ آؤٹ دیا گیا جو کہ متنازع اور تھرڈ امپائر کا غلط فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

متازع کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

مائیکل وان کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں بال زمین پر لگ گئی تھی‘ جب کہ ساتھ ہی انہوں نے ملتان ٹیسٹ کو زبردست قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’حیرت ہے کہ ٹی وی امپائر جوئل ولسن نے گیند کے نیچے کون سی انگلی دیکھی جب کہ گیند زمین سے ٹکرائی تو انگلیاں بھی نیچے کی طرف تھیں‘۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا چونکا دینے والا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ آؤٹ نہیں تھا‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں انگلینڈ نے 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر