Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین نوعمر کھلاڑی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

Now Reading:

تین نوعمر کھلاڑی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
تین نوعمر کھلاڑی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

تین نوعمر کھلاڑی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین نوعمر کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جن نو عمر کھلاڑیوں کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ان میں ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس، ڈیرہ مراد جمالی کے ٹاپ آرڈر بلے باز باسط علی اور فیصل آباد کے فاسٹ بولر محمد ذیشان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Advertisement

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تین کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کا مقصد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں نوجوان کھلاڑیوں کو آئندہ چند روز قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے دباؤ سے نبرد آزما ہونے کا موقع ملے گا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ تینوں کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن فاسٹ ٹریک سے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت سے انہیں اعلیٰ درجے کی کرکٹ سے متعلق مؤثر تجربہ ملے گا۔

واضح رہے کہ عرفات منہاس کو پاکستان جونیئر لیگ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا تھا جب کہ انہوں نے گوادر شارک کی جانب سے کھیلتے ہوئے 178 رنز اور نو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Advertisement

دوسری جانب بہاولپور رائلز کے باسط علی کو پی جے ایل کا بہترین کھلاڑی اور بہترین بلے باز قرار دیا گیا تھا انہوں نے پی جے ایل میں سب سے زیادہ 379 رنز بنائے تھے۔

علاوہ ازیں انہوں نے نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف ملتان میں انڈر 19 سیریز میں بھی شرکت کی تھی جب کہ پی جے ایل میں باسط کے ساتھی ذیشان کو 14 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر