
ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز نے پہلی گیند کھیل کر کیسا محسوس کیا؟
سابق کپتان سرفراز احمد نے چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ’بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا جب کہ امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں‘۔
Sarfaraz Ahmed's press conference following the close of play on Day One of the Karachi Test.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai https://t.co/R5XDEv7TD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
انہوں نے کہا کہ ’بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھی، پہلی تین بال کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے۔ کم بیک جب ہوتا تو ایسا لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ کل رات بھی شاہد آفریدی بھائی سے بات ہوئی تھی، شاہد بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا اور وہ ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں جب کہ جب کریس پر موجود تھا تو بابر اعظم بھی سمجھاتے رہے۔
سرفراز احمد بتاتے ہیں جب ٹیم سے نکالا گیا تو قریبی دوست احباب نے یہ ہی کہا کہ کرکٹ پر توجہ دوں اور تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دوں۔
سابق کپتان کہتے ہیں پاکستانی بولرز میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کریں جب کہ میر حمزہ سے توقع ہے کہ وہ بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ میں ٹرن موجود ہے اور ریورس سوئنگ بھی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 161 رنز کپتان بابر اعظم نے کیے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد 86 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ کراچی میں سرفراز احمد نے اپنا 50 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جب کہ پاکستان میں ان کا پہلا بین الاقوامی میچ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News