Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے کپتان کین ولیمسن ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 سے 14 جنوری تک کراچی میں ون ڈے سیریز شیڈول ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث دورہ پاکستان اور بھارت کے لیے الگ الگ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جب کہ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 4 جنوری کو کراچی پہنچیں گے۔

نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں آل راؤنڈر ہنلی شپلی کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ ایش سوڈھی اور ہنری نکولس نے ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کی ہے۔

علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، فن ایلن، لوکی فرگوسن، مائیکل پرسویل، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

Advertisement

گیری اسٹیڈ اور شین جرگینسن کو دورہ پاکستان کے لیے کوچز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ لیوک رونچی دورہ بھارت میں کوچنگ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس کے لیے پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 22 دسمبر کو کراچی پہنچے گے جب کہ پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا ملتان میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 10 جنوری، دوسرا 12 جنوری اور تیسرا 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر