Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Now Reading:

ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کے ٹیسٹ میچ اسپیشل سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر پی سی بی سے 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق چھین لیے گئے تو پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ سے دستبردار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی سے تھوڑا مایوس ہوں آئی سی سی کے ہاتھوں اس کے پاکستانی ٹیم کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے نشاندہی کی کہ یہ بی سی سی آئی ہے جو اس گڑبڑ کا ذمہ دار ہے، جب جے شاہ نے اعلان کیا کہ بی سی سی آئی پاکستان کا سفر نہیں کرے گا تو پی سی بی نے اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے کر جواب دیا۔

پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا یہ یہاں کافی جذباتی موضوع ہے، اور یہ بحث بی سی سی آئی نے ایک طرح سے شروع کی تھی جس کا ہمیں جواب دینا پڑا۔

Advertisement

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پاکستان بمقابلہ بھارت کی ضرورت ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں آئی سی سی سے تھوڑا مایوس ہوں حالانکہ آپ نے دیکھا کہ 90 ہزار شائقین نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ دیکھا تھا۔

رمیز راجہ نے فیفا کے صدر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ بات فیفا کے صدر سے پوچھی گئی کہ امریکہ ایران سے کیوں کھیل رہا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت سارے مسائل ہیں۔

فیفا کے صدر نے فٹ بال کو اٹھایا اور کہا کہ اس سے بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کے ٹیسٹ اسپیشل پروگرام میں کہا کہ کھیل کے ذریعے ہم قبائلی ذہنیت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ بلے اور گیند کو بات کرنے دو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر