Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
پنڈی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

پنڈی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ نہ صرف مہمان ٹیم کی جرات مندانہ 74 رنز کی فتح کے لیے یاد ریکھا جائے گا بلکہ اس ٹیسٹ کو کئی ریکارڈز کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔

پنڈی ٹیسٹ میں ٹوٹنے والے ریکارڈز

اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 506 رنز بنائے جو میچ کے پہلے دن کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے پہلے ہی دن 494 رنز بنائے تھے۔

پنڈی ٹیسٹ میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں اسکور کیں تھی جب کہ پہلی بار چار بلے بازوں نے ٹیسٹ کے پہلے دن سنچریاں بنائی ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی انگلینڈ کے جواب میں سنچریاں بنائیں، ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں یہ واحد موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے اوپنرز پہلی اننگز میں ٹرپل فیگر میں آؤٹ ہوئے ہوں۔

امام اور عبداللہ شفیق نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی جب کہ زیک کرولی اور بین ڈکٹ کی 233 رنز کی اوپننگ جوڑی رہی تھی۔

یہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب ایک ہی میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 200 رنز سے زائد کی اوپننگ شراکت داری قائم کی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ پاکستانی ٹیل اینڈرز کے نام

Advertisement

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 657 رنز پاکستان کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے جب کہ مجموعی طور پر ان کا پانچواں بڑا اسکور ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں ہیری بروک ایک اوور میں چھ چوکے لگانے والے چوتھے ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں۔

انگلینڈ نے مجموعی طو ر پر 86 چوکے اور 9 چھکے لگاکر صرف باؤنڈریز کی مدد سے 398 رنز بنائے جو کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں پانچویں سب سے زیادہ رنز ہیں جب کہ انگلینڈ کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر زاہد محمود نے ایک عجیب ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 235 رنز دیے جب کہ اس سے قبل 2010 میں بھارتی بولر سورج رندیو نے سری لنکا کے خلاف ایک اننگز میں 222 رنز دیے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا پہلا ٹیسٹ ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

Advertisement

اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 657 رنز کا پہاڑ کردیا جس کے بوجھ تلے پاکستان ٹیم ناکام ہوگئی۔

پہلی اننگز میں قومی ٹیم 579 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے باز ناکام ہوگئے اور صرف 268 پر ہی ڈھیر ہوگئے، اس طرح انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے اپنے نام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر