Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ راولپنڈی کی ’ڈیتھ پچ‘ سے ناخوش

Now Reading:

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ راولپنڈی کی ’ڈیتھ پچ‘ سے ناخوش
پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ راولپنڈی کی ’ڈیتھ پچ‘ سے ناخوش

پاک انگلینڈ ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ راولپنڈی کی ’ڈیتھ پچ‘ سے ناخوش

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کی پچ سے شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں۔

رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران ایک ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلا گیا تھا۔

اس میچ کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم کی پچ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ یہ پچ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی تھی جب کہ بلے بازوں کی چاندی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر انگلینڈ ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ سے متاثر

ایسی ہی صورت حال آج بھی دیکھنے کو ملی جب انگلش بلے بازوں نے اننگز کا آغاز کرتے ہی پاکستانی بولرز کو دھونا شروع کردیا۔

Advertisement

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بہترین ثابت ہوا جب کہ انگلینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

انگلش ٹیم کی جانب سے زیک کرولی سب سے زیادہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بین ڈکٹ 107 رنز اور اولی پوپ 108 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ہیری بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

میچ کی صورت حال کو دیکتے ہوئے شائقین کرکٹ بھی پچ کی کنڈیشن سے سخت مایوس ہیں جب کہ انہوں نے اس پچ کو ’ڈیتھ پچ‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

ہارون نامی صارف کہتے ہیں ’اس طرح کی پچز ٹیسٹ کرکٹ کی موت کا سبب ہیں‘۔

https://twitter.com/hazharoon/status/1598239887194722311?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598239887194722311%7Ctwgr%5E4d4838eeb930ab0d807228292ca1be80d11e465a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fpakveng-fans-disappointed-with-dead-rawalpindis-pitch

Advertisement

دل دل ڈینستان نامی صارف لکھتے ہیں ’یہ پاکستان کی جانب سے بہت مایوس کن بات ہے، ناقص سلیکشن، ناقص پچ اور ناقص کوشش‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں 17 تا 21 دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر