بھارتی بلے باز ایشان کشن نے ون ڈے میں تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی
بھارتی بلے باز ایشان کشن نے ون ڈے میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارت کے 24 سالہ بلے باز ایشان کشن نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بناکر تاریخ رقم کردی جب کہ انہوں نے یہ اعزاز بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش سے شکست کے بعد روہت شرما غصے میں آگ بگولا
ایشان کشن نے 131 گیندوں پر 210 رنز بنائے جس میں 24 چوکے اور 10 چھکے شامل ہیں جب کہ ڈبل سنچری انہوں نے صرف 126 گیندوں پر بنائی۔
اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کی آندھی کرس گیل کے پاس تھا، انہوں نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اب وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی جب کہ سب سے زیادہ 3 ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا تیسرا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔
ون ڈے سیریز میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ بنگلادیش 0-2 سے پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
