Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش کے خلاف شرمناک شکست ، بی سی سی آئی نے اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

بنگلہ دیش کے خلاف شرمناک شکست ، بی سی سی آئی نے اجلاس طلب کر لیا

بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی سورماؤں کی شرمناک شکست پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی حالیہ شکست کے بعد بھارت میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ کا اجلاس طلب کرنے کی توقع ہے۔

مہمانوں کو سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز میں شکست ہوئی تھی اور وہ ہفتہ کو چٹگرام میں کلین سویپ کا خوف الگ ذہن پر سوار ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق میٹنگ میں ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے چیف وی وی ایس لکشمن، کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ بورڈ کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

بی سی سی آئی کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش جانے سے پہلے ہندوستانی ٹیم سے نہیں مل سکے کیونکہ کچھ عہدیدار مصروف تھے لیکن جیسے ہی ٹیم بنگلہ دیش سے واپس آئے گی اس کا شیڈول بنائیں گے۔

Advertisement

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ یہ ایک شرمناک کارکردگی رہی اور ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہماری ٹیم بنگلہ دیش سے ہار جائے گی.

جائزہ میٹنگ کے دوران سب سے زیادہ گرم موضوعات میں سے ایک جو روہت کی کپتانی اور 2022 میں بھارت کی کارکردگی ہے جہاں وہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

بھارت کی ٹیم نے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کم پروفائل دو طرفہ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی اور انگلینڈ میں روہت شرما کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید برآں، کپتان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلے سے روہت کی فارم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بی سی سی آئی کے اہلکار کو امید ہے کہ روہت شرما اگلے سال بھارت میں ہونے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ہاردیک پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کل وقتی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اگلا ایڈیشن 2024 میں کیریبین اور امریکہ میں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر