
شعیب ملک کی نظر میں کپتانی کیلئے بہترین کھلاڑی کون؟ اہم نام سامنے آگیا
سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیم انتظامیہ کو شان مسعود اور سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا خیال ہے کہ سرفراز احمد اور شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرنے سے تجربہ اور استحکام آئے گا جب کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان آخری ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی
شعیب ملک کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد کے ٹیم میں آنے سے مزید تجربہ آئے گا جب کہ شان مسعود کے آنے سے ٹیم میں مزید استحکام آئے گا‘۔
– In my opinion, Pakistan should include @SarfarazA_54 & @shani_official in playing 11. Sarfaraz will bring much experience & Shan will help this team to have more stability. I hope our team will perform well in Karachi inshaAllah. #PakistanZindabad
Advertisement— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 12, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم کراچی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انشاء اللہ‘۔
واضح رہے کہ شان مسعود نے جنوری 2021 سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے جب کہ سرفراز احمد نے بھی آخری بار جنوری 2019 میں کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News