
پاکستانی مداحوں کا شکریہ، ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن
ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے حمایت کرنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے شائقین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنی ٹوئٹ میں شائقین کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جو بنگلادیش کی ہے جب کہ اس ویڈیو میں جنوبی امریکہ کی حمایت میں نکلے ہوئے لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے سڑکوں کو بھردیا۔
https://twitter.com/Argentina/status/1604683068203302912?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1604683068203302912%7Ctwgr%5Edb94c054714c04059725512cbc523ac35217cd57%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-12-20%2Fnews-3399841.html
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شکریہ بنگلادیش، شکریہ کیرالہ، بھارت اور پاکستان، آپ کا تعاون شاندار تھا‘۔
واضح رہے کہ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں جنوبی امریکی ٹیم ارجنٹائن نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت میں 3-3 سے برابر رہا جس کے بعد ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں ارجنٹائن نے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
خیال رہے کہ پاکستان میں ارجنٹائن بالخصوص لیونل میسی کے مداحوں کی تعداد بے حد زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین نے میگا ایونٹ کا فائنل بڑی بڑی اسکرینز لگاکر دیکھا۔
اس موقع پر کئی شائقین ایسے بھی موجود تھے جو فرانس کو سپورٹ کرتے بھی دکھائی دیے جب کہ کراچی کے علاقے لیاری میں تو ہزاروں کی تعداد نے میچ کو دیکھا اور ارجنٹائن کی جیت پر جشن بھی منایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News