
سرفراز اور بابر کی شراکت سے ہمیں پریشانی ہوئی، اعجاز پٹیل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر اعجاز پٹیل کہتے ہیں سرفراز اور بابر کی شراکت سے ہمیں پریشانی ہوٸی جب کہ بابراعظم نے اپنی اننگز سے ہم پر پریشر بنایا۔
کراچی ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کی۔
Ajaz Patel's press conference following the close of play on Day 1.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai https://t.co/okn9GjLo8j
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
میڈیا سے گفتگو میں اعجاز پٹیل نے کہا کہ شروع میں ہمیں سپورٹ مل رہی تھی ، بعد میں سرفراز اور بابر نے بہت اچھا کھیلا جب کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اچھا دن تھا۔
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنالیے، بابر اعظم کے 161 رنز
انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ٹف کرکٹ ہوگی، پچ اچھی ہے اور ہمیں اپنے گیم کو کم بیک کرنا ہے‘۔
اسپنر نے بتایا کہ وکٹ سلو تھی جس کی وجہ سے سلپ فیلڈر کو بٹھایا جب کہ پاکستان میں پچز ایشیا کے دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز اور بابر کی شراکت سے ہمیں پریشانی ہوٸی جب کہ بابراعظم نے اپنی اننگز سے ہم پر پریشر بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 161 رنز کپتان بابر اعظم نے کیے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد 86 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News