Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1602635423171371009?t=7VKcbE4ZR4ekz_bLBTCr7w&s=08

نئے شیڈول کے مطابق دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جو 27 دسمبر سے شروع ہونا تھا، اب 26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 10 جنوری سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اور تیسرا 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، پہلے ٹیسٹ سیریز کے لیے دسمبر اور پھر اپریل 2023 میں محدود اوور کی سیریز کے لیے۔

Advertisement

تاہم اب دونوں بورڈز نے دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز اگلے سال اپریل میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سیریز ترک کرنے کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد واپس پاکستان آرہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے چند منٹ قبل اچانک ہی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر