Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم سے متعلق سوال پرشعیب ملک کا حیرت انگیز جواب

Now Reading:

بابر اعظم سے متعلق سوال پرشعیب ملک کا حیرت انگیز جواب
بابر اعظم سے متعلق سوال پرشعیب ملک کا حیرت انگیز جواب

بابر اعظم سے متعلق سوال پرشعیب ملک کا حیرت انگیز جواب

شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایشیا کپ کے دوران پہلے سے ہی معلوم تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کے 40 سالہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں تھے، حال ہی میں نجی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبوں سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی ہے۔

شعیب ملک نے اپنی گفتگو میں اس بات ہر زور دیا ہے کہ وہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور جب ریٹائر ہوں گے تو یہ خبر سب تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ کم لیگز کھیلنے کے خواہاں ہیں جب کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت فیملی کو دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

شعیب ملک نے کہا کہ ’میں ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا کیونکہ میں ابھی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میں بہت زیادہ لیگز بھی نہیں کھیل رہا ہوں۔ صرف لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) ہی کھیل رہا ہوں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر میں نے اپنی فیملی سے بات چیت کی ہے اور لیگز کھیلنے کے لیے سفر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، جب میں اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام کروں تو مکمل طور پر کھیلنا بند کردوں گا۔

آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے آپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن سلیکشن آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے، کھلاڑی کا کام کرکٹ کو بہتر بنانا اور جہاں موقع ملے کھیلنا ہے جب کہ سب سے اہم چیز لطف اندوز ہونا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں لیکن جب میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں تو میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

مجھے آسٹریلیا میں کھیلنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے میں آسٹریلیا آگیا جب کہ اب میں ایل پی ایل، بی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلوں گا۔

شعیب ملک کا واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں انتخاب کے حوالے سے ان سے ساتھ رابطے میں تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ‘میں اندرونی خبروں سے لاعلم ہوں لیکن بابر اعظم نے مجھے بتایا تھا کہ ایشیا کپ کا اسکواڈ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بابر اعظم کے لیے حاضر رہوں گا، میں ایسا شخص نہیں ہوں کہ جو ناخوش رہوں اور صرف اس لیے بات نہ کروں کہ مجھے پاکستان ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

’میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ انہیں مزید ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں بابر اور پاکستان کی ٹیم کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق؟ کرکٹر کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

شعیب ملک نے انٹرویو میں ایشیا کپ کے فائنل کے بعد اپنی ٹوئٹ پر بھی روشنی ڈالی جس میں انہوں نے پسند اور ناپسند کے کلچر کے بارے میں بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میری سلیکشن ٹوئٹ کی بنیاد پر ہوئی وہ بالکل غلط ہیں جب کہ یہ ٹوئٹ اس کے بعد کی گئی جب مجھے معلوم تھا کہ ایشیا کپ کا اسکواڈ ہی ورلڈ کپ میں کھیلے گا اور یہ کسی کے خلاف نہیں تھا‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کا معیار عمر کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے، تجربے کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ یہ بہت بڑا کردار ہے۔ جب میں ٹیم میں آیا تو بہت سے لیجنڈز تھے اور اگر میں اب تک کھیل رہا ہوں تو میں نے سب کے کام کی اخلاقیات دیکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر