Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

Now Reading:

انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

پاکستان کے مشہور باکسر عامر خان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات اور میڈیاسے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامرخان کے ساتھ مل کر باکسنگ اکیڈمی بنائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرباکسنگ اکیڈمی کیلئے انتظامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے،عامرخان کی کوچنگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اس موقع پر باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انٹرنیشنل باکسر کا کہنا تھا کہ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر بنانے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے باکسنگ کے فروغ کیلئے بات ہوئی ہے، جیسے اسلام آباد میں اکیڈمی قائم کی ہے اور کئی نامور باکسر سامنے آئے، محمد وسیم اور عثمان وزیر بھی ہماری اکیڈمی سے نکلے ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ یہاں باکسنگ ایرینا بنانے کیلئے جگہ دیکھ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب کے ساتھ نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن بھی ساتھ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر