
لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے، شاداب خان
حارث رؤف کے نکاح پر قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
Itna glow itni khushi @HarisRauf14. Lagta hai mera time be ab aanay wala hai. pic.twitter.com/c9v41J8pnz
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 24, 2022
انہوں نے حارث رؤف کے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا گلو اتنی خوشی حارث، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے‘۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’حارث رؤف اور منزہ بھابھی کے لیے بہت خوش ہیں، ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔ ہیری شکرانے کے نفل پڑھ لینا ہوگئی تمھاری شادی‘۔
Very happy for @HarisRauf14 and Munza bhabi. Hamesha hastay muskaratay rahe. Harry shukrane ke nafal parh lena ho gayi tumhari shadi pic.twitter.com/f9r0JOVKGx
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 24, 2022
شاداب خان کی ٹوئٹ کے جواب میں قومی بیٹر امام الحق نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ ’ہاں جی شیڈی ٹائم آگیا ہے اب، اس نے ہم سب پر پریشر ڈال دیا ہے‘۔
Hanji shady time agaya hai ab is ne hum sab pe pressure dal dia hai 🤷♂️ https://t.co/2eLjmntRor
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) December 24, 2022
بعد ازاں شاداب خان نے بھی امام الحق کا جواب دیا اور لکھا کہ ’بہانہ چاہیے تھا امام کو اور مل گیا‘۔
Bahana chahye tha Imam ko mil gaya 🤣 https://t.co/e387wbJMqq
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 24, 2022
علاوہ ازیں قومی بیٹر فخر زمان نے بھی حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی اور مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’آپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، بس میری دعا ہے کہ اللہ آپ کے لیے آسانی پیدا کرے اور اگلی جتنی زندگی ہے اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ سہہ سکو‘۔
حارث رؤف کی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
فخرزمان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بس جیسے ہو ویسے ہی رہنا اور بھابھی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہیں مارنا‘۔
واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی کلاس فیلو اور معروف ماڈل مزنا مسعود سے نکاح کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News