Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری

Now Reading:

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری
پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شائقین کے لیے مفت انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔

تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی ہے، پی سی بی نے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا، تماشائی کسی بھی پریمیم یعنی عمران خان، قائد، وسیم اکرم اور ظہیر عباس انکلوژرز سے بلا معاوضہ ایکشن دیکھ سکیں گے۔

تماشائی آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان، محمد برادران اور انتخاب عالم انکلوژرز سے بھی بلا معاوضہ میچ دیکھ سکیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم اور غریب نواز پارکنگ ایریا کے درمیان شائقین کی اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے شٹل بھی چلائی جائے گی۔

Advertisement

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جو بے نتیجہ رہا جب کہ کم روشنی کے باعث پانچویں دن کا کھیل ختم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 438 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

بعد ازاں دوسری اننگز میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر