Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر

Now Reading:

ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر
ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر

ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر

ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 5 وکٹیں حاصل کرنے والے 13 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے پہلے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کی طرح جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن 24 سالہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد کا جادو چل گیا، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ابرار احمد کا جادو ایسا چلا کہ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 180 رنز پر کھانے کے وقفے سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی جب کہ ابرار احمد نے 13 اوورز میں 70 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ابرار احمد پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بولرز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں جب کہ وہ ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر ہیں۔

عارف بٹ اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے، انہوں نے 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف 89 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement

محمد نذیر اور محمد زاہد وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں سات سات وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ عارف بٹ، تنویر احمد اور بلال آصف نے چھ چھ وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ مزید دیگر کھلاڑیوں نے اپنے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

پانچ وکٹیں لینے والے بولرز میں شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، شاہد نذیر اور نعمان علی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر