
وسیم جونیئر کا کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا امکان
انگلینڈ کے خلاف کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میں ایک نوجوان بولر محمد وسیم جونیئر کو آزمانے کا امکان ہے جب کہ انہیں ملتان ٹیسٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرنے والے بولر محمد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
دوسری جانب اوپننگ بلے باز امام الحق کے کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ تجربہ کار بلے باز اظہر علی کو ان کی جگہ کھلانے کا امکان ہے۔
جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’امام الحق کو ہیمسٹرنک کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ کل کا میچ نہیں کھیلیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ انجری پاکستان کو سیریز میں بہت مہنگی پڑے گی کیونکہ اس سے قبل شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی انجری کی وجہ سے باہر بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریحان احمد کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے
وہی نسیم شاہ بھی کندھے کی انجری سے صحتیاب ہونے میں ناکام رہے ہیں جب کہ وہ بھی تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
خیال رہے کہ کل سے کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہونے جارہا ہے جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا جب کہ سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News