
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے ہوگا
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کا آغاز کل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل صبح 10 بجے نیشنل بینک ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں مد مقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیمیں کل کے میچ کے لیے آج صبح 10 بجے سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
پریکٹس سیشن کے بعد انگلینڈ کے کپتان میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 74 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 26 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پاکستان کا آئی سی سیس ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کا فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News