
سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بول نیوز کو انٹرویو پر پی سی بی کا ردعمل
لاہور: سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ’نجم سیٹھی کے خلاف رمیز راجہ کے ایک ٹی وی انٹرویو میں دیے گئے بیانات اور الفاظ پر مایوسی ہوئی ہے‘۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آج بروز بدھ رمیز راجہ کو سامان واپس کر دیا جائے گا۔
پی سی بی نے کہا کہ رمیز راجہ کو قذافی اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے سے کبھی نہیں روکا گیا، مستقبل میں بھی پی سی بی کے دفتر میں ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے مقبول ترین مطالبے پر پی سی بی کے آئین 2014 کو بحال کرکے اپنا آئینی حق کا استعمال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے شائقین کرکٹ، آرگنائزر، سابقہ اور موجودہ کرکٹرز کی نوکریوں، فلاح و بہبود اور کیریئر کے تحفظ کے لیے آئین بحال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی 2018 کے عام انتخابات میں ان کی نامزدگی کرنے والی سیاسی پارٹی کو شکست ہوئی تھی جس کے بعد نجم سیٹھی نے اپنی مدت میں 2 سال باقی رہنے کے باوجود رضاکارانہ طور پراستعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نجم سیٹھی پر پھٹ پڑے
پی سی بی کہتی ہے رمیز راجہ کے آنے کے 10 دن بعد سابق کپتان مصباح الحق اور وقار یونس کو مستعفی ہونے کا حکم دیا گیا تھا جب کہ ان کے دور میں ورلڈ کپ سے قبل اسکواڈ میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
پی سی بی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے ہی رمیز راجہ کو اپنا سامان اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہ دینے کے الزام کو مسترد کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News