Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثقلین مشتاق ملتان ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش

Now Reading:

ثقلین مشتاق ملتان ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش
ثقلین مشتاق ملتان ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش

ثقلین مشتاق ملتان ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، انگلینڈ کی ٹیم ایک تجربہ کار کھلاڑیوں پر منحصر ہے جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ریڈ بال کا زیادہ تجربہ نہیں ہے‘۔

ثقلین مشتاق نے شاندار شراکت داری قائم کرنے پر مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور محمد نواز کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

انہوں نے کہا کہ ’امام الحق نے اسپتال سے آکر اچھی بیٹنگ کی جس پر میں خوش ہوں لیکن بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ یا تو جیتیں یا سیکھیں، مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ ہم ان غلطیوں کا جائزہ لیں گے جو ہم سے ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا کہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک بنایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

Advertisement

1959 کے بعد پاکستان کا یہ سب سے خراب ہوم سیزن رہا ہے جب کہ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر