
انگلش کپتان نے پاکستان کے خلاف جیت کو قسمت کا کھیل قرار دے دیا
انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 198 پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے جب کہ پاکستان کو 355 رنز کا ہدف پورا کرنا تھا جسے انگلینڈ کے بولروں نے پورا نہ کرنے دیا اور پوری ٹیم 328 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔
جیت کا کریڈٹ بولروں کو دیتے انگلش کپتان بین اسٹوکس نے قبول کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت میں قسمت کا عںصر بھی شامل تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ چوتھے دن میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
انگلش کپتان کا میچ کے بعد پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اگر حالات پر نظر ڈالیں تو یہ سست بولنگ کے لیے ایک مشکل وکٹ تھی، ہم خوش قسمت تھے کہ دراڑیں کھلنے کے ساتھ ہی ہمارے سیمرز نے اچھا پرفارم کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ جیمس اینڈرسن، اولی رابنسن اور مارک ووڈ نے سنجیدگی سے بھرپور کوشش کی، لہذا میں لڑکوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طرح انہوں نے پورے میچ میں بولنگ کی، وہ مخالف ٹیم پر ایک بڑا خطرہ ثابت ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس تین لڑکے تھے جن کا میں نے رخ کیا اور انہوں نے مختصر اسپیل گیند کرواکر جب ضرروت پڑی وکٹ لیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ’پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں بہترین نہیں تھی لیکن دوسری اننگز میں اچھا مقابلہ کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پہلے آسانی سے آؤٹ ہوئے، بعد ازاں ہم نے بولنگ میں فائٹ بیک کیا اور دوسری اننگز میں ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے ہم اسے ختم نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News