وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی گورننگ بورڈ میں نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2019 کا آئین ختم کرنے اور پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب گورننگ بورڈ کرے گا۔
مزید پڑھیں: سکندر بخت کا رمیز راجہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سمری میں دو نام موصول ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ سے چار متعلق مختلف نوٹیفکیشنز آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
پہلے نوٹیفکیشن کے تحت 2019 کا کرکٹ بورڈکا آئین ختم کردیا جائے۔ دوسرے نوٹیفکیشن میں 2019 میں وزیر اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔
تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کردیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کےلیےایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
