Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی، وزیر اعظم بے اختیار

Now Reading:

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی، وزیر اعظم بے اختیار
چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی، وزیر اعظم بے اختیار

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی، وزیر اعظم بے اختیار

لاہور: چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے معاملے پر وزیر اعظم بے اختیار دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے متن کے مطابق پی سی بی کا موجودہ آئین وزیراعظم کو چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کی اجازت نہیں دیتا۔

چیئرمین کو ہٹانے کا واحد طریقہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں عدم اعتماد کا ووٹ ہے جب کہ رمیز راجہ کو ہٹانے کیلئے بورڈ آف گورنرز میں 4 میں سے 3 کی اکثریت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اقتدار ختم ہونے کے قریب

وزیر اعظم بطور پی سی بی پیٹرن انچیف کرکٹ بورڈ کے آئین کو تبدیل کرکے چیئرمین کو ہٹا سکتے ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت کو پی سی بی کا 2019 کا منظور شدہ آئین تبدیل کرنا پڑے گا۔

دوسری صورت میں اگر رمیز راجہ استعفیٰ دے دیں تو بورڈ کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جب کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیر اعظم کو ارسال کردی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں جس میں نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام شامل ہیں۔

سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر