
وزڈن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل
وزڈن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو وزڈن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کی ترقی
انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن اور عادل رشید بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھنیشور کمار بھی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News