
ابرار احمد کی زندگی کا بہترین لمحہ کون سا تھا؟ کرکٹر نے بتادیا
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے اپنی زندگی کا بہترین لمحہ بتادیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے پہلے دن کا کھیل آج کھیلا گیا جو پاکستانی مسٹری اسپنر ابرار احمد کے نام رہا۔
ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ کیا جب کہ پانچ کھلاڑیوں کو انہوں نے کھانے کے وقفے سے قبل ہی پویلین لوٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد کے 7 شکار، انگلینڈ 281 رنز پر آل آؤٹ
انگلینڈ کے خلاف تاریخی بولنگ کرنے کے بعد قومی کرکٹر ابرار احمد نے ملتان میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین لمحے کے بارے میں بتایا۔
ابرار احمد کہتے ہیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں، ہیڈ کوچ نے گزشتہ شام ہی بتایا تھا کہ آپ کل کھیل رہے ہو۔
انہوں نے کہا کہ پچ پر زیادہ فوکس نہیں، پرفارمنس پر توجہ ہے، بطور کرکٹر ہر قسم کی وکٹ پر کھیلنے کے لئے تیار رہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سات آؤٹ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، جوئے روٹ اور بین اسٹوک کو آؤٹ کرنا خواب تھا جب کہ بین اسٹوک کو آؤٹ کرنا بہترین لمحہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر
ابرار احمد نے بتایا کہ سرفراز احمد کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے، انہوں نے جانے سے پہلے یہی کہا تھا کہ سندھ کا میچ سمجھ کر کھیلو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مسٹری اسپنرتھا لیکن اب لیگ اسپن پر زیادہ فوکس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرکے ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے 13 ویں اور 7 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News