Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کے بعد ناصر حسین ان کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کے بعد ناصر حسین ان کے حق میں بول پڑے
بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کے بعد ناصر حسین ان کے حق میں بول پڑے

بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کے بعد ناصر حسین ان کے حق میں بول پڑے

بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے والے سابق انگلش کپتان ناصر حسین اب ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ بابر کس قدر اچھے ہی، ان کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس ایک خاص ٹیلنٹ موجود ہے جب کہ پاکستان کو اس وقت تک کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ کے پاس کوئی اس سے اچھا آپشن نہ پو۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید

ان کا کہنا تھا کہ بابر ایک اچھے کپتان ہیں لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں جب کہ وہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

سابق انگلش کپتان کا پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انہیں اپنے فاسٹ بولرز کو آرام کا موقع دینا چاہیے اور انہیں تبدیل کرتے رہنا چاہیے‘۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کے اہم بولرز ہیں جب کہ انہیں تینوں فارمیٹس میں کھلانے کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق انگلش کپتان نے اس سے قبل کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی ناقص کپتانی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہوم سائیڈ کا ایک مربوط منصوبہ تھا لیکن بابر اعظم صرف پلان اے کے ساتھ گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’بابر اعظم کا پلان ایک ہی تھا کہ پچ اسپن کرے گی لہذا نعمان علی اور ابرار احمد دو اہم بولر ہوں گے جو مخالف ٹیم کو آؤٹ کریں گے لیکن جب پچ زیادہ اسپن نہیں ہوئی تو ان کے پاس کوئی دوسرا پلان ہی نہیں تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بابر اعظم نے سلمان علی آغا سے بولنگ ہی نہیں کروائی، پاکستانی کپتان قدامت پسند دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کھیل کے نازک اوقات میں بھی ایک ہی حکمت عملی استعمال کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر