
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اقتدار ختم ہونے کے قریب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی۔
مزید پڑھیں: سکندر بخت کا رمیز راجہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیر اعظم آفس بھجوا دی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کیلئے دو نئے نام تجویز کردیے گئے۔
سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ دو نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News