
بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ابھی تک ویزے جاری نہ کیے گئے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہوگا جس کی افتتاحی تقریب دہلی میں منعقد ہوگی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا تھا۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News