
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پنڈی ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی اوپنرز امام الحق نے 90 اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز سے دن کا آغاز کیا۔
دونوں اوپنرز نے گزشتہ روز کی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے سنچریز اسکور کیں۔ امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سےقبل انگلینڈ کی جانب سےبھی دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے سنچریز اسکور کی تھیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ہی میچ میں دونوں ٹیم کے اوپنرز نے سنچریز اسکور کیں۔
➡️ First time in Test history that openers of both teams have scored 💯s in their first innings of the same match 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ha4Dumm8eA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
واضح رہے کہ کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگ پہ لیڈ حاصل کرنے کے لیے 159 رنز درکار ہیں۔آغا سلمان 10 اور زاہد محمود ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News