
ویمنز کرکٹ: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی
آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں ندا ڈار (59) کی نصف سنچری کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 28 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کیلئے آزمائشی میچز کرانے کا منصوبہ
آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جیس جوہانسن نے 2،2 جبکہ تاہلیا میک گرا، ایشلے گارڈنر اور الانا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 29ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Australia win the first ODI by 8 wickets.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/2NKBnaTfhl pic.twitter.com/3GkyFH7ARY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
فوئبے لچفیلڈ 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ کپتان میگ لیننگ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News