Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل

Now Reading:

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل
پی ایس ایل

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل

بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار ہیں، پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقاعدہ آغاز سے قبل  کوئٹہ  کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ  پڑے گا۔

بابر اعظم پشاور زلمی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت  کریں گے۔

مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اس میچ کے دوران  سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق اور معین خان بھی ایکشن میں دکھائی  دیں گے۔

Advertisement

ان کے علاوہ نامور کھلاڑیوں وہاب ریاض، کامران اکمل،عمر اکمل، محمد نواز، افتخار احمد، نسیم شاہ اور محمد حسنین سمیت واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ  بھی ایکشن میں ہوں گے۔

بلوچستان کے فینز  کے لیے ٹکٹوں کی فروخت  30 جنوری  بروز پیر سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ایئرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ اسپورٹس اسٹور بگٹی اسٹیڈیم اور بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں دستیاب  ہوں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا یہ معرکہ سرکاری چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میچ دیکھیں  گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر