Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ شائقین جس چیز دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے آخر وہ دن آ ہی گیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفریح سے بھر پور ایونٹ کا آغاز 13 فروری ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے علاوہ، دفاعی چیمپئن کے طور پر کوئی دوسری ٹیم لیگ میں فائنل تک نہیں پہنچی۔

کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز اپنے درمیان 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا اشتراک کریں گے، اور ایونٹ کا شیڈول اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چاروں ہوم سائیڈز اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے سامنے پانچ پانچ میچ کھیلیں گی۔

اس کا مطلب ہے کہ لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں پانچ میچ کھیلے گی، جب کہ ان کے دیگر پانچ میچ ملتان (ایک) جبکہ کراچی اور راولپنڈی میں (دو دو) ہوں گے۔

Advertisement

اسی طرح  ملتان سلطانز کے پانچ  ملتان اسٹیڈیم میں، راولپنڈی (تین) اور کراچی اور لاہور میں (ایک ایک) ہوں گے۔

کراچی کنگز کے پانچ میچز کراچی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں تین جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ  پنڈی اسٹیڈیم، کراچی میں تین جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک میچ شیڈول ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 10 لیگ میچز کراچی، راولپنڈی میں (چار چار)، لاہور اور ملتان میں(ایک ایک) کھیلے گی۔ جبکہ پشاور زلمی کے میچز راولپنڈی (پانچ)، کراچی (تین) جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک میچ کھیلے جائیں گے۔

ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آغاز میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 13 سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔

 اس کے بعد ایونٹ قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شفٹ ہوگا جہاں میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے جس میں 15 سے 19 مارچ تک  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور 19 مارچ کا فائنل شامل ہیں۔

چھ فریقوں میں سے ہر ایک  پی ایس ایل 8 میں اپنی جان ڈالے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ تین ٹائٹلز کے ساتھ کامیاب ترین ٹیم بننے کی کوشش کرے گی، لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی سائیڈ بننے کی کوشش کرے گی اور باقی چار ٹیمیں ایک بار پھر چمکتی دمکتی چاندی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں گی۔

Advertisement

پاکستان ویمن لیگ کا سافٹ لانچ پی ایس ایل 8 کے دوران بھی ہوگا جب 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں مردوں کے میچوں سے پہلے تین نمائشی میچ کھیلے جائیں گے۔

توقع ہے کہ دونوں خواتین کی ٹیمیں سرکردہ مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جس کی تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 کے شیڈول کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کو اپنے متعلقہ ایونٹ کے منصوبوں اور مقاصد کو مضبوط اور حتمی شکل دینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی اسی ایل 8 پی سی بی کے لیے ایک بہت بڑا ایونٹ ہو گا، جو دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کے ساتھ چار مشہور مقامات پر ہو گا۔ ہمارا مقصد پی ایس ایل کو پہلے سے کہیں زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنانا ہے اور اس کو سرکردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کے لیے پہلی پسند کا ایونٹ بنانا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایکشن سے بھرپور کرکٹ کے 34 دنوں میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے معیار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل ایک بار پھر مستقبل کے ستاروں کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کرنے کی اپنی توقعات پر پورا اترے گا۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ کے پرجوش شائقین سے درخواست کروں گا کہ وہ بڑی تعداد میں آکر پی ایس ایل 8 کی حمایت کریں اور نہ صرف اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں بلکہ دیگر تمام شرکاء کے لیے اپنی تعریف اور حمایت کا اظہار کریں۔

Advertisement

نجم سیٹھی نے کہا کہ بہترین ٹیم 19 مارچ کو پاکستان کرکٹ کے گھر پر پاکستان کرکٹ کیلنڈر کی سب سے باوقار ٹرافی اٹھائے۔

Advertisement

دریں اثنا فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی نے فی سائیڈ کھلاڑیوں کی تعداد 20 تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس سے ہر فرنچائز کو دو اضافی سپلیمنٹری کھلاڑی لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب تبدیلی کے ڈرافٹ میں کیا جائے گا، جو منگل 24 جنوری کو ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عادل رشید، میتھیو ویڈ، ونیندو ہسرنگا، بھانوکا راجا پاکسا، جمی نیشم اور تبریز شمسی پی ایس ایل ڈیبیو کریں گے۔

نمبر 1 رینک والے بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔

شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔

محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان جبکہ سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔

Advertisement

شعیب ملک چھ سال بعد کراچی کنگز میں واپس آئیں گے، راشد خان لاہور قلندرز کے لیے واپس آئیں گے، ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کے لیے پیش ہوں گے، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں ہوں گے جبکہ بھانوکا راجا پاکسے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

میچز کا شیڈول

 دوپہر کے میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے؛ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام کے میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

ملتان میں شام کے میچز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر