Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ کا پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ

Now Reading:

رمیز راجہ کا پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ
رمیز راجہ کا پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ

رمیز راجہ کا پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر ہی ڈھیر کردیا جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بلیک کیپس کے 3 شکار کیے۔

جواب میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 51 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بھارت نے مقررہ ہدف 20.1 اوور میں ہی پورا کرکے جیت اپنے نام کی۔

Advertisement
Advertisement

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی کو بھارت کی کتاب سے ایک پتا نکالنا چاہیے اور اپنے ملک میں اپوزیشن پر حاوی ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھارتی ٹیم کو ہرانا مشکل ہے، یہی پاکستان سمیت دیگر برصغیر کی ٹیموں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے پاس کافی صلاحیت ہے لیکن نتائج یا سیریز جیتنے کے معاملے میں ہماری کارکردگی بھارتی ٹیم کی طرح مستقل نہیں۔ ورلڈ کپ کے سال میں بھارتی ٹیم کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہے‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جب کہ انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہوم ون ڈے سیریز میں فتوحات حاصل کی ہیں۔

اگر پاکستان کی بات کریں تو قومی ٹیم نے سال 2022 میں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں مسلسل شکست کے بعد کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی 1-2 سے ناکامی حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر