
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان
آئی سی سی نے دسمبر کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 2022 کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کے نئے آنے والے اسٹار بلے باز ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست کارکردگی کی بدولت یہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل
مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی شامل تھے۔
ہیری بروک دسمبر میں پاکستان کے دورے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 93.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 468 رنز بناکر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار
انہوں نے تینوں ٹیسٹ میچز میں سنچریز اسکور کی تھیں اور ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 153 رنز تھا۔
A rising star wins the ICC Men's Player of the Month for December 2022 after some spellbinding performances 🌟
AdvertisementFind out who he is 👇
— ICC (@ICC) January 10, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News