
پی ایس ایل 8؛ شاہین آفریدی نے بھرپور تیاریاں شروع کردیں
لاہور: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی جب کہ شاہین آفریدی نیٹس پر کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے۔ انہوں نے نیٹس پر پاور ہٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔
پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں لاہورقلندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز اپنے درمیان 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا اشتراک کریں گے، اور ایونٹ کا شیڈول اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چاروں ہوم سائیڈز اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے سامنے پانچ پانچ میچ کھیلیں گی۔
پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آغاز میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 13 سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد ایونٹ قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شفٹ ہوگا جہاں میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے جس میں 15 سے 19 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور 19 مارچ کو فائنل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News