
کراچی ٹیسٹ: دوسرے روز کا پہلا سیشن نیوزی لینڈ کے نام
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن نیوزی لینڈ نے دسویں وکٹ پر ناقابل شکست 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے روز 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں اش سودھی (11) گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔
بعد ازاں 340 کے مجموعی اسکور پر ٹام بلنڈل (51) اور 345 کے مجموعی اسکور پر کپتان ٹم ساؤتھی (10) بھی آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل
تاہم دسویں وکٹ پر میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے 88 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے کھانے کے وقفے تک اسکور 433 رنز تک پہنچا دیا۔
میٹ ہینری 56 اور اعجاز پٹیل 31 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
3️⃣ early wickets in the session before New Zealand's last-wicket pair resists.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/nuep2s0b8D
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 3, 2023
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 134 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔
پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی تھی جب ٹام لیتھم 71 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے لیکن اس کے بعد پاکستان کو اس سیشن میں کوئی کامیابی نہ مل سکی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: تیسرے سیشن میں پاکستان کا شاندار کم بیک
چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈنے ایک وکٹ کے نقصان پر 226 رنز بنالیے تھے۔تاہم چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئی گیند کے حصول سے پہلے ہی یکے بعد دیگرے 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔
ڈیوون کونوے سب سے زیادہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کین ولیمسن 36، ہینری نکلز 26، ڈیرل مچل 3 اور مائیکل بریسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News