Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جون 2023 تک پی ایف ایف کے انتخابات ہونا ممکن نظر نہیں آرہے، ہارون ملک

Now Reading:

جون 2023 تک پی ایف ایف کے انتخابات ہونا ممکن نظر نہیں آرہے، ہارون ملک
پی ایف ایف

جون 2023 تک پی ایف ایف کے انتخابات ہونا ممکن نظر نہیں آرہے، ہارون ملک

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ جون 2023 تک بھی پی ایف ایف کے انتخابات ہونا ممکن نظر نہیں آرہا ہے ۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے لاہور میں فٹ بال سمٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا فٹ بال سمٹ تھا  ۔

ہارون ملک نے کہا کہ سمٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو فیفا اے ایف سی وفد نے سنا۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام13 ویں پاکستان پریمیئرفٹ بال لیگ

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نارملائزیشن کمیٹی کی پروگریس اچھی جا رہی ہے۔ فیفا اے ایف سی وفد بھی نارملائزیشن کمیٹی کے کام سے مطمئن ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جون 2023 تک بھی انتخابات ہوتے ممکن نظر نہیں آ رہے۔

Advertisement

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کہا کہ جو کام 74 برس میں نہیں ہو سکے انہیں کرنے میں تو وقت لگے گا۔

ہارون ملک کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں کی جارہی، شفافیت کے لیے کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کلبوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کا ہیڈ آفس سرکاری دفتر میں تبدیل

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ جان بوجھ کر انتخابات نہیں کرائے جا رہے ان سے کہوں گا کہ کورٹ واپس لے لیں تو ہم اچھے انداز میں الیکشنز کی طرف بڑھ جائیں گے۔

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کہا کہ فیفا اے ایف سی وفد کو تمام تر صورتحال سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ وفد تمام تفصیلات کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد فیفا ہی  نارملائزیشن کمیٹی کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر