
نجم سیٹھی آئی ایل ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے
نجم سیٹھی آئی ایل ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل دبئی جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ (آئی ایل ٹی 20 ) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل دبئی جائیں گے۔
نجم سیٹھی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 لیگ 13 جنوری سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے سائڈ لائنز پر ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی اے سی سی کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے اور ایشیا کپ کے ایشو پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: اگر عامر واپس آنا چاہیں تو نہیں روکیں گے، نجم سیٹھی
نجم سیٹھی اے سی سی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجم سیٹھی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی حکام سے بھی بات کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News