Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

Now Reading:

کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا
کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں مدمقابل ہیں۔

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں27 سال بعد کرکٹ لوٹ آئی ہے جب کہ اس موقع پر بگٹی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا ہے اور ان کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان

Advertisement

بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔

پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ میں کرکٹ کی واپسی پر شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ میچ سے قبل ہی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔

Advertisement

 اسٹیڈیم میں 19 ہزار افراد کی گنجائش ہے جبکہ میچ کے ٹکٹ 3 روز قبل ہی فروخت ہوچکے تھے۔

کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ  کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، ایف سی اور آر آر جی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر