
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا
ملتان: انجری کے باعث ملتان سلطانز کے اہم بولر شاہ نواز دھانی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگا ہے جب کہ ان کے اہم بولر شاہ نواز دھانی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے بھی فاسٹ بولر کی پی ایس ایل 8 سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے، انجری کے شکار شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد الیاس نے ملتان سلطان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق شاہ نواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔
ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے نوجوان فاسٹ بولر کی انگلی کی سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے بقیہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوا تھا جس میں انہیں ایک رن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News